سورة الأحزاب - آیت 16

قُل لَّن يَنفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِن فَرَرْتُم مِّنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَإِذًا لَّا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی ! آپ ان سے کہہ دیجئے، اگر تم موت یاقتل سے بھاگتے ہو تو یہ بھاگنا تمہیں ہرگز نفع نہ دے گا، اور اس کے بعد صرف تھوڑے ہی دن تمہیں زندگی سے متمع ہونے کا موقع مل سکے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی ان کے نفاق اور ان کی بزدلی کا یہ جواب دیا کہ اگر تمہاری قسمت میں قتل ہونا لکھا ہوگا اور تمہاری موت کا وقت آچکے تو راہ فرار اختیار کرنے سے تم بچ نہیں جاؤ گے اور اگر تمہاری عمر کا کچھ حصہ باقی ہوگا تو وہ جلد ہی گذر جائے گا اور تم دنیا کی لذتوں سے بہت تھوڑا فائدہ اٹھا سکو گے اور بالاخر موت تمہیں آدبوچے گی۔