سورة الأحزاب - آیت 11

هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس وقت مومن خوب آزمائے گئے اور نہایت سختی سے ہلائے گئے (٥)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) اور حالت بایں جارسید کہ مومنین شدید ترین آزمائش میں پڑگئے، دشمن کا خوف، جنگ کی صعوبتیں، بھوک پیاس اور ہر چہار جانب سے دشمنوں کی وجہ سے جاں بلب ہوگئے اور شدید خوف و ہراس اور اضطراب و پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور یہ سب اس لئے ہوا تاکہ مومن و منافق کا فرق واضح ہوجائے۔