سورة لقمان - آیت 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ موجود ہے وہ اللہ ہی کا ہے بے شک اللہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) اے میرے نبی ! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، سب اللہ کے مملوک اور اسی کے بندے ہیں، وہ ذات برحق سب سے بے نیاز اور محمود الصفات ہے، اس کو مشرکین یا غیر مشرکین کی عبادتوں کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے آپ غم نہ کیجیے اور وہ عبادت کریں یا نہ کریں، پرواہ نہ کیجیے۔