سورة الروم - آیت 51

وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوا مِن بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر ہم کوئی اور ہوا بھیج دیں اور وہ اپنی کھیتی کو زرد پائیں تو یہ اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(34) اگر اللہ تعالیٰ کبھی لہلہاتی کھیتیوں پر بطور آزمائش تیز و تند گرم یا سرد ہوا بھیج دیتا ہے، جو انہیں نیست و نابود کردیتی ہے، تو کافر انسان اللہ تعالیٰ کی تمام سابقہ نعمتوں کو بھول جاتا ہے اور یکدم ناشکری پر اتر آتا ہے اور کہنے لگتا ہے کہ ہم نے کبھی خوشی دیکھی ہی نہیں، ہم تو ہمیشہ اللہ کی طرف سے آزمائش میں ہی رہے۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ اہل ایمان کا حال ان سے مختلف ہوتا ہے۔