سورة الروم - آیت 44

مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کاوبال اسی پر ہے اور جن لوگوں نے نیک عمل کیے ہیں تو وہ لوگ اپنے ہی لیے (فلاح کاراستہ) ہموار کررہے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30) یہ دنیا دارالعمل ہے، یہاں انسان کو اس لئے بھیجا گیا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی کے لئے کوشش کرے، تو جو شخص دین اسلام کو چھوڑ کر کفر کی راہ اختیار کرے گا، قیامت کے دن اسے اپنے کفر کا مزا چکھنا ہوگا،