سورة الروم - آیت 11

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ ہی مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے (٣)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) عقیدہ بعث بعد الموت کی مزید تائید کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام مخلوقات کا رب ہے، اسی نے انسانوں کو پہلی بار پیدا کیا ہے اور وہی انہیں دوبارہ زندہ کر کے حساب و جزا کے لئے جمع کرے گا۔