سورة العنكبوت - آیت 43

وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ مثالیں ہم لوگوں (کوسمجھانے) کے لیے بیان کرتے ہیں مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 43 میں فرمایا کہ اس طرح کی مثالوں سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ لوگ توحید وشرک کے مسائل کو اچھی طرح سمجھ لیں لیکن اس کی توفیق بھی اللہ انہی کو دیتا ہے جو اللہ کی ذات وصفات کاراسخ علم رکھتے ہیں اور جو دلائل وبراہین ان کی نگاہوں سے گذرتے ہیں ان میں غوروفکر کرتے ہیں۔