سورة القصص - آیت 83

تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ آخرت کا گھر صرف ان ہی لوگوں کے لیے بنائیں گے جونہ تو خدا کی زمین میں بڑائی اور سرکشی کرنا چاہتے ہوں اور نہ زمین ہی کا فساد انہیں پسند ہو اور انجام کار انہی لوگوں کے لی ہے جو متقی ہیں (٢٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(44) قارون اور نہی جیسے کافروں اور اللہ واحد کی عبودیت کا انکار کرنے والوں کی بدبختی ونامرادی بیان کرنے کے بعد قرآن کریم اپنے معہود طریقے کے مطابق اب ان لوگوں کانجام بیان کررہا ہے جو زمین میں کبر وغرور کی زندگی اختیار نہیں کرتے ہیں اور نہ کفر وشرک کے ذریعہ سے فساد پھیلاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنت اور اس کی ابدی نعمتیں انہی لوگوں کو ملیں گی۔