سورة القصص - آیت 81
فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنتَصِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آخر کار ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا پھر نہ تو کوئی ایسا گروہ تھا جو اس کی مدد کرکے اللہ سے بچالیتا اور نہ وہ خود اپنے آپ کو بچا سکا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(43) اللہ تعالیٰ نے قارون کو اس کے کفر اور کبر غرور کی وجہ سے اس کے گھر بار کے ساتھ زمین میں دھنسا دیا اس وقت اللہ کے مقابلے میں کوئی گروہ اس کی مدد کے لیے نہیں آیا اور نہ وہ خود اپنی مدد آپ کرسکا امام بخاری نے سالم سے اور انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی ہے نبی کریم (ﷺ)نے فرمایا ایک آدمی کبر کی وجہ سے اپنی چادر زمین پر گھسیٹ رہا تھا تو اللہ تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا وہ قیامت تک زمین میں دھنستا چلاجائے گا۔