سورة القصص - آیت 34

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح مقرر ہے اسے میرا حامی بنا کر میرے ساتھ کردے کہ وہ میری تصڈیق کرے ایسانہ ہو کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور میرے بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح اور گفتگو کی زیادہ قدرت رکھتے ہیں اس لیے انہیں بھی اپنا رسول اور میرا معاون ومددگار بنادے اگر میں اکیلا گیا تو ڈر ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے وہ میرے ساتھ ہوں گے تو میں جو کچھ فرعون سے کہوں گا اسے وہ اپنی فصیح زبان میں مزید شرح وبسط کے ساتھ اس کے سامنے بیان کریں گے۔