سورة القصص - آیت 30

فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن جب وہ اس آگ کے پاس پہنچے تو وادی ایمن کے کنارے برکت والی جگہ میں ایک درخت سے ایک ربانی صدا اٹھی اے موسی، یہ آگ نہیں جس کے لیے تم دوڑے ہوبلکہ میں ہوں اللہ تمام دنیا کو پالنے والا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہاں جب پہنچے تو بات ہی کچھ اور تھی وہ جگہ تو تجلی الٰہی کے سبب ایک مبارک وادی بن چکی تھی جس کے دائیں جانب موجود ایک درخت کے درمیان سے آواز آئی کہ، اے موسی، میں ہی اللہ ہوں جو سارے جہاں کا پالنہار ہے۔