سورة النمل - آیت 71

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (اے پیغمبر، یہ حقیقت فراموش) کہتے ہیں، اگر تم (نتائج ظلم وطغیان سے ڈرانے میں) سچے ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(26) اس کا تعلق مشرکین مکہ کی گزشتہ بات سے ہے کہ وعدہ آخرت کی کوئی حقیقت نہیں ہے، انہوں نے کہا اے محمد اور اس کے ماننے والو ! اگر تمہیں اپنے سچا ہونے کا دعوی ہے تو پھر بتاؤ تو سہی کہ وہ وقت کب آئے گا؟ مشرکین یہ بات نبی کریم (ﷺ)کا مذاق اڑانے کے لیے کہتے تھے۔