سورة النمل - آیت 68

لَقَدْ وُعِدْنَا هَٰذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم اور ہم سے پہلوں سے یہی وعدے کیے گئے تھے کچھ نہیں یہ تو صرفاگلوں کی کہانی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ انہونی بات ہے اور محمد (ﷺ)سے پہلے اسی طرح کے دوسرے لوگ بھی گزشتہ زمانوں میں پیدا ہوئے، اور لوگوں سے یہی بات کہی، لیکن اب تک تو ایسا ہوا نہیں اس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہے اس قسم کے لوگ ہمیشہ جھوٹی باتیں لوگوں کو سناتے رہے ہیں۔