سورة النمل - آیت 57

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخرکار ہم نے لوط اور اس کے اہل خانہ کو نجات دی، بجز اس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے مقدر کررکھا تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب ان کی سرکشی اس حد تک بڑھ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) اور مسلمانوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا، اور تمام اہل قریہ کو ہلاک کردیا جن میں لوط (علیہ السلام) کی بیوی بھی شامل تھی،