سورة النمل - آیت 53

وَأَنجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے ان لوگوں کو بچالیا جو ایمان لائے تھے اور وہ تقوی کی راہ اختیار کرچکے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو صالح پر ایمان لے آئے تھے اور تقوی کی راہ اختیار کی تھی، ہم نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا (یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ اس سے پہلے الاعراف، ہود اور الشعراء میں گزر چکا ہے)