سورة النمل - آیت 29

قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس عورت نے کہا، اے اہل دربار مجھے ایک مکتوب گرامی موصول ہوا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ملکہ نے خوفزدہ ہو کر اسے پڑھا اور اپنے دربار کے خاص لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے پاس ایک بہت ہی لائق احترام خط بھیجا گیا ہے،