سورة النمل - آیت 28
اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جا میرا یہ خط لے جا اور اسے ان کے پاس ڈال دے پھر ان سے الگ ہوجا اور دیکھتا رہ کہ وہ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
میرا یہ خط لے کر جاؤ اور ان کے سامنے ڈال دو، اور پھر ہٹ کر چھپ جاؤ اور دیکھو کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ چنانچہ ہد ہد نے ایسا ہی کیا، اور ملکہ کی گود میں خط ڈال دیا،