سورة الشعراء - آیت 225

أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ (شعراء) ہر وادی میں سرگرداں پھر رہے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس لیے کہ وہ خیالات کی دنیا میں بھٹکتے ہیں، جھوٹ بولے بغیر ان کی شاعری مکمل نہیں ہوتی، لوگوں کی عزتوں پر حملے کرنا، پاکدامن عورتوں سے اظہار عشق، امرد پرستی، سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کوسچ ثابت کرنا، لوگوں کو گناہ پر ابھارنا،