سورة الشعراء - آیت 128
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ کیا بات ہے کہ تم ہر بلندی پر عبث یادگاریں تعمیر کررہے ہو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ہود (علیہ السلام) نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا، تم آخرت سے کتنے غافل اور دنیا میں کس قدر منہمک ہوگئے ہو کہ آپس میں فخر و مباہات اور محض لہو ولعب کی نیت سے اونچی جگہوں پر اونچے اونچے مکانات اور محلات تعمیر کرتے ہو، اور وقت، قوت، جسمانی، اور اپنی دولت کا زیاں کرتے ہو،