سورة الشعراء - آیت 125

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میں تمہاری طرف ایک امانت دار رسول بناکربھیجا گیا ہوں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مجھے اللہ نے تمہارے پاس اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے تاکہ اس کا دین تم کو پہنچا دوں، اور میں اس بارے میں پورے طور پر امانت دار ہوں، اپنی طرف سے کچھ گھٹاتا بڑھاتا نہیں ہوں۔