سورة الشعراء - آیت 122
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تیرا رب وہی بڑا زبردست اور نہایت مہربان ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 122 میں نبی کریم (ﷺ)کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے، وہ اپنے دشمنوں سے ضرور انتقام لیتا ہے اور اپنے نیک بندوں پر مہربان ہوتا ہے، اسی لیے انہیں عذاب نہیں دیتا ہے