سورة الشعراء - آیت 116
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر منکرین نے کہا اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو سنگسار کردیا جائے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
32۔ جیسا کہ ہمیشہ سے کافر و مشرک قوموں کا شیوہ رہا ہے کہ جب انہیں اپنے دعوی کی صداقت کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں ملی تو متکبرانہ انداز گفتگو اور دھمکی پر تل گئے۔ انہوں نے کہا اے نوح ! اگر تم نے ہمارے دین کی عیب جوئی کی اور ہمارے معبودوں کو برا کہنا بند نہیں کیا، تو ہم تمہیں پتھر سے مار کر ہلاک کردیں گے۔