سورة الشعراء - آیت 87

وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جس دن کہ سب زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ابراہیم نے اپنی دعا میں یہ بھی کہا کہ میرے رب ! جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے، اس دن لوگوں کے سامنے مجھے رسوا نہ کرنا، یا قیامت کے دن مجھے عذاب نہ دینا،