سورة الشعراء - آیت 68

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک آپ کارب زبردست اور رحم کرنے والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 68 میں نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے اور اپنے دشمنوں سے ضرور انتقام لیتا ہے، اور اپنے نیک بندوں پر رحم کرتا ہے اور انہیں تکلیف و مصیبت سے نجات دیتا ہے۔