سورة الشعراء - آیت 41
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب جادوگر آگئے تو انہوں نے فرعون سے کہا گر ہم غالب رہے تو کیا ہمیں کوئی بڑا نعام ملے گا؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
14۔ جب تمام جادوگر مقابلے کے لیے میدان میں اکٹھا ہوگئے، تو انہوں نے فرعون کو اپنی حیثیت کا احساس دلانے اور موقع سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے، اس سے پوچھا کہ اگر ہم موسیٰ پر غالب آگئے تو کیا ہمیں داد و دہش سے نوازا جائے گا؟