سورة الشعراء - آیت 16
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پس فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم کورب العالمین نے بھیجا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
7۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آپ دونوں فرعون کے پاس جائیے، اس سے کہیے کہ ہم دونوں رب العالمین کے پیغمبر ہیں، قرطبی نے لکھا ہے کہ دونوں فرعون سے ملنے کے لیے روانہ ہوگئے، لیکن ایک سال تک انہیں اس کے دربار تک رسائی کی اجازت نہیں ملی