سورة الشعراء - آیت 11
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قوم فرعون کے پاس جاؤ کیا وہ ڈرتے نہیں ؟ (٤)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
قوم فرعون کے پاس جائیے اور ان سے کہئے، کیا انہیں اللہ کے عذاب کا خوف نہیں ہے کہ کفر و سرکشی پر اصرار کر رہے ہیں، اور بنی اسرائیل پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں؟