سورة الشعراء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
نام : آیت 224 ﴿وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ﴾سے ماخوذ ہے۔ صاحب محاسن التنزیل نے مفسر مہایمی کے حوالے سے لکھا ہے کہ مذکورہ بالا آیت میں رسولوں اور شعراء کے درمیان فرق بیان کر کے نبی کریم (ﷺ) کے مقام کو شاعروں سے ارفع و اعلی ثابت کیا گیا ہے، اسی مناسبت سے اس سورت کا نام ’’الشعراء‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول آیات 224 سے لے کر 227 تک، اور آیت 197 کے علاوہ باقی پوری سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، دانی کہتے ہیں، یہ روایت بسند صحیح ثابت ہے کہ زمانہ جاہلیت میں دو شاعروں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی، اور دونون کی تائید دو گروہ نے کی، تو شعراء والی آیت نازل ہوئی، اس روایت کے مطابق پوری سورت مکی ہے۔