سورة الفرقان - آیت 71
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو شخص توبہ کرکے نیک عمل کرنے لگتا ہے تو وہی حقیقت میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 71 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کے نزدیک وہی توبہ قابل اعتبار ہوگی جس کے بعد آدمی گناہوں سے بالکل دور ہوجائے، ان پر نادم ہو، اور عمل صالح کے ذریعہ اپنے صدق توبہ کی دلیل فراہم کرے،