سورة الفرقان - آیت 51

وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر ہم چاہتے تو ہر ایک بستی میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

22۔ نبی کریم (ﷺ) کی عظمت اور فضیلت ظاہر کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ہم چاہتے تو عرب و عجم کی ہر بستی کے لیے الگ الگ پیغمبر بھیج دیتے، جو انہیں ان کے خالق کی عبادت کی دعوت دیتے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، بلکہ تمام انس و جن کے لیے اکیلا آپ کو نبی بنا کر بھیجا ہے، اس سے جہاں آپ کا مقام بہت اونچا ہوگیا ہے، اور آپ کا اجر و ثواب بڑھ گیا ہے، وہیں آپ کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوگئی ہیں،