سورة الفرقان - آیت 47
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اللہ وہ ہے جس نے رات کو تمہارے لیے بمنزلہ لباس اور نیند کو راحت اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
دوسری دلیل: رات اور دن ہے، اللہ تعالیٰ نے رات کو لباس کے مانند پردہ کرنے والا اور نیند کو انسانی جسم کے لیے راحت کا ذریعہ بنایا ہے، اور دن کے وقت آدمی روزی حاصل کرنے کے لیے زمین میں پھیل جاتا ہے۔