سورة الفرقان - آیت 29

لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس نے مجھے نصیحت کے قبول کرنے سے بہکا دیا، اس کے بعد کہ وہ میرے پاس پہنچ چکی تھی اور شیطان تو وقت پڑنے پر انسان کو تنہا چھوڑ کرالگ ہوجاتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 29 کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شیطان کی تو صفت ہی یہ ہے کہ وہ اپنے پیروکاروں سے جھوٹے وعدے کرتا ہے اور گمراہی کی راہ پر دور تک لے جاتا ہے، پھر بھٹکتا ہوا چھوڑ کر چل دیتا ہے