سورة الفرقان - آیت 27

وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس روز ظالم اپنے ہاتھ چبائے گا کہے گا کاش میں نے رسول کے ساتھ صحیح راہ اختیار کی ہوتی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مارے حسرت و ندامت کے دانتوں سے اپنی انگلیاں کاٹیں گے، اور کہیں گے، اے کاش ! دنیا میں ہم نے رسول کی بات مان لی ہوتی اور ان پر ایمان لے آئے ہوتے،