سورة النور - آیت 42

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آسمان وزمین کی ساری بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (42) میں اللہ نے فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین کی ہر چیز اسی کی ہے، اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو کر اسی کے پاس لوٹ جانا ہے۔ اس لیے ہر قسم کی عبادت کا صرف وہی ذات واحد مستحق ہے۔