سورة النور - آیت 37
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ۙ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ایسے لوگ جنہیں کوئی دھند اس کی یاد سے اور نماز کے اہتمام اور زکوۃ کی ادائیگی سے غافل نہیں کرسکتا نہ تو سوداگری کا کاروبار، نہ جنس ومال کی بکری، وہ اس (آنے والے دن سے ڈرتے ہیں جس کی ہولناکی سے دل الٹ جائیں گے اور آنکھیں پھری کی پھری رہ جائیں گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اچھی جماعت ان لوگوں کی ہے جو صبح و شام اللہ کی عبادت کے لیے بنائی گئی مسجدوں میں ذکر و تسبیح میں مشغول رہتے ہیں، جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد، اقامت نماز اور ادائیگی زکوۃ سے غافل ہیں کرتی ہے۔