سورة النور - آیت 14

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(مسلمانو) اگر ایسا نہ ہوتا کہ تم کو دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل مہلتوں پر مہلتیں دیتا ہے اور آخرت میں اس کی رحمت بخشنے والی ہے، تو جس بات کے پیچھے تم پڑگئے تھے، اس کی وجہ سے ضرور تمہیں کوئی سخت عذاب آلگتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

9۔ اس آیت کریمہ میں بھی مسلمانوں کو عتاب کیا گیا ہے اور ان پر احسان بھی جتایا گیا ہے کہ اللہ نے محض اپنے فضل و کرم سے تمہیں درگزر کردیا، ورنہ جیسی غلطی تم لوگوں نے کی تھی، اللہ کا شدید عذاب تم پر نازل ہونا چاہیے تھا۔