سورة المؤمنون - آیت 104
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آگ کے شعلوں کی لپٹ ان کے چہروں کو جھلستی ہوگی، وہ ان میں منہ بگاڑے پڑے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آگ اس کے چہرے کو جھلس دے گی اس کے ہونٹ جل جائیں گے اور اس کے دانت دکھائی دینے لگیں گے اور اس کی شکل بگڑ کر نہایت قبیح اور ڈراونی ہوجائے گی۔