سورة المؤمنون - آیت 94
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو خدایا مجھے اس گروہ میں نہ رکھیو جو ظالم گروہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
کہ میرے رب ! اگر تو کافروں پر عذاب نازل کرتے وقت مجھے زندہ رکھے تو ان ظالموں کے ساتھ مجھ پر بھی عذاب نہ نازل کرنا۔ مفسرین لکھتے ہیں اس میں اشارہ ہے کہ وہ عذاب بڑا ہی شدید ہوگا اور کافروں کے اس استہزا کی تردید ہے کہ اگر عذاب کی بات صحیح ہے تو پھر جلد کیوں نہیں آجاتا۔