سورة المؤمنون - آیت 73

وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلاشبہ یقینا تو انہیں (کامیابی و سعادت کی) سیدھی راہ کی طرف بلا رہا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور آپ تو انہیں اس راہ کی طرف بلا رہے ہیں جو بالکل سیدھی راہ ہے اس میں کوئی کجی نہیں ہے، یعنی آپ انہیں دین اسلام کی طرف بلا رہے ہیں، اس لیے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ آپ کا احسان مانتے اور اسے فورا قبول کرلیتے،