سورة المؤمنون - آیت 47
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ (آپس میں) کہنے لگے کیا ہم اپنے ہی طرح کے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ حالانکہ ان کی قوم ہمارے آگے جھکی ہوئی اور ہماری پرستار ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
لیکن کبر و نخوت میں آکر ان لوگوں نے موسیٰ و ہارون کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیا، اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ان کا جبر و استبداد حد سے تجاوز کر گیا تھا، انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی جیسے دو انسانوں پر ایمان لے آئیں اور وہ بھی ایسے دو انسان جن کی قوم ہمیشہ ہماری تابع فرمان رہی ہے۔