سورة المؤمنون - آیت 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے (سب کو قانون الہی کے مطابق اپنا دور پورا کرنا ہے)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال علم و قدرت کے اظہار کے لیے فرمایا کہ جس کافر قوم کی ہلاکت و بربادی کا جو وقت مقدر ہے اس میں تقدیم و تاخیر نہیں ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ یونس آیت (49) میں فرمایا ہے : ﴿ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ﴾ جب ان کا وقت مقرر آجائے گا تو ایک گھڑی نہ وہ پیچھے ہوسکیں گے اور نہ آگے۔