سورة المؤمنون - آیت 39
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر اس رسول نے دعا مانگی خدایا انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے، پس تو میری مدد کر۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب انہوں نے اپنے پیغمبر کی کھلے عام تکذیب کی اور اپنے کفر کا اعلان کردیا اور اللہ کے نبی ان کی جانب سے بالکل ناامید ہوگئے تو بالاخر انہوں نے اپنے رب سے مدد مانگی اور کہا اے میرے رب ! اب تو میری مدد فرما، اور ان کی جانب سے میری مسلسل تکذیب کی وجہ سے انہیں ہلاک کردے