سورة المؤمنون - آیت 16

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پھر (مرنے کے بعد) ایسا ہونا ہے کہ قیامت کے دن اٹھائے جاؤ

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن اللہ کی حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ جس انسان کو اس نے اتنے اہتمام سے پیدا کیا اور زندگی دے کر عمل کی مہلت دی اسے یونہی ضائع نہ کردے، اسی لیے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انسانوں کو قبروں سے دوبارہ زندہ کرے کے حساب و جزا کے لیے نکالے گا۔