سورة المؤمنون - آیت 9
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اپنی نمازوں کی حفاظت میں کبھی کوتاہی نہیں کرتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چھٹی صفت یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں، یعنی پانچوں فرض نمازیں وقت پر باجماعت ادا کرتے ہیں، شروط طہارت کو پوری کرتے ہیں، رکوع اور سجدے میں عجلت نہیں کرتے ہیں اور نماز کے دیگر سنن و آداب کا بھی لحاظ رکھتے ہیں۔