سورة الحج - آیت 7

وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز اس بات کی کہ مقررہ گھڑی آنے والی ہے، اس میں کسی طرح کا شبہ نہیں اور اس کی کہ اللہ ضرور انہیں اٹھا کھڑا کرے گا جو قبروں میں پڑگئے (یعنی مر گئے)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس بات کی بھی قطعی دلیل ہے کہ قیامت آئے گی، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ مردوں کو قبروں سے دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے گا اور ان کے اعمال کا انہیں بدلہ دے گا۔