سورة الأنبياء - آیت 75

وَأَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ہم نے ان سے لوط کو نجات دی) اور اپنی رحمت کی پناہ میں لے لیا۔ یقینا وہ نیک کردار انسانوں میں سے ایک انسان تھا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے آیت (٧٥) میں فرمایا کہ ہم نے لوط کو ان کے صلاح و تقوی کی وجہ سے اپنی رحمت میں داخل کردیا۔ معلوم ہوا کہ صالحیت اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سبب ہوتی ہے اور فسق و فجور اس کی رحمت سے محرومی کا باعث بنتا ہے، اور اللہ کے نیک بندوں میں سب سے زیادہ اصحاب صلاح و تقوی انبیائے کرام ہوتے ہیں۔ سلیمان (علیہ السلام) نے دعا کی تھی : ﴿وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ﴾ مجھے اپنی رحمت سے اپنے صالح بندوں میں داخل کردے۔ (النمل : ١٩)