سورة الأنبياء - آیت 65

ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر وہ اس حال میں پڑگئے کہ (شرم و خجالت سے) سر جھکے ہوئے تھے، انہوں نے کہا تو اچھی طرح جانتا ہے، یہ بت بات نہیں کیا کرتے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

لیکن کچھ ہی دیر کے بعد ان کا کبر و عناد سر اٹھا کر پھر سامنے آگیا، اس لیے کہنے لگے : تمہیں معلوم ہے کہ یہ اصنام بات نہیں کرسکتے ہیں تو کیوں کہتے ہو کہ ہم ان سے پوچھ لیں، ان کے اس جواب سے ابراہیم کا مقصد پورا ہوگیا کہ جب تم خود اعترا ف کرتے ہو کہ یہ بولنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ہیں تو پھر کیوں ان کے سامنے جبہ سائی کرتے ہو۔