سورة الأنبياء - آیت 62
قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان لوگوں نے ابراہیم سے کہا (کیونکہ اب اسے بلا لائے تھے) ابراہیم کیا تو نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ حرکت کی؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٢١) ابراہیم علیہ السلام بھری محفل میں لائے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ اے ابراہیم ! کیا تم نے ہمارے بتوں کا یہ حال بنا دیا ہے؟