سورة الأنبياء - آیت 55
قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر انہوں نے کہا تو ہم سے سچ مچ کہہ رہا ہے یا مزاح کر رہا ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
کافروں نے ان کی یہ بات سن کر کہا کہ اے ابراہیم ! جو کچھ تم ہم سے کہہ رہے ہو سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہے ہو یا یونہی ہم سے مذاق کر رہے ہو، اور تمہاری گفتگو کا کوئی مطلب نہیں ہے؟