سورة الأنبياء - آیت 46
وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اگر ان پر تیرے پروردگار کے عذاب کی ایک چھنیٹ بھی پڑجائے تو (ساری سرکشی و شرارت بھول جائیں اور) بے اختیار پکار اٹھیں ہائے افسوس ! بلاشبہ ہم ہی ظلم کرنے والے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور تمہاری بد عقیدگی کا حال یہ ہے کہ اگر کوئی ہلکی سی تکلیف بھی تمہیں لاحق ہوتی ہے تو فورا واویلا کرنے لگتے ہو اور بتوں کو چھوڑ کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں کا برملا اعتراف کرنے لگتے ہو۔